حسینیہ امام خمینیؒ ہزاروں بسیجیوں کی شرکت، بسیجی ہر اس میدان میں سرگرم ہیں جہاں ملک کو خدمت اور قربانی کی ضرورت ہے
یوم بسیج کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں ہزاروں نوجوانوں نے دفاع وطن سے لے کر سماجی خدمات تک ہر سطح پر اپنی آمادگی کا عزم ظاہر کیا۔
سحرنیوز/ایران: یوم تشکیل بسیج مستضعفین کے موقع پر مرکزی تقریب حسینیہ امام خمینیؒ میں منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہزاروں بسیجیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف بھی شریک تھے۔ اس موقع پر بسیج آرگنائزیشن کے سربراہ بریگیڈئیر سلیمانی نے کہا کہ بسیج کا ہدف ملک کو ہر میدان میں طاقتور بنانا ہے۔ یہ طاقت صرف فوج یا صحت کے امور تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت، سماجی خدمات اور میڈیا کے شعبوں میں بھی ملک کی ترقی کے لیے کام آتی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
بریگیڈئیر سلیمانی نے مزید کہا کہ بسیج کی سوچ اور فکر مزاحمتی فکر ہے۔ بسیجی ہر اس میدان میں سرگرم ہے جہاں ملک کو خدمت اور قربانی کی ضرورت ہو۔
تقریب میں 12 روزہ جنگ کے حوالے سے چند فعال بسیجیوں نے اپنے تجربات بیان کیے جبکہ جنگی اور قومی ترانے اور ٹیبلو بھی پیش کئے گئے۔