Jun ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • ریو اولمپک کوالفائنگ راؤنڈ میں ایران کی والیبال ٹیم کے ہاتھوں جاپان کی شکست

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے ریو اولمپک کے کوالیفائنگ راونڈ کے چوتھے میچ میں جاپان کو شکست دے دی ۔

بدھ کے روز ٹوکیو میں میزبان ٹیم چاپان کے ساتھ ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایران کی والیبال ٹیم نے تین ایک سے میچ جیت کرتین پوائنٹ حاصل کیے۔ ایران کی قومی والیبال ٹیم کے مجموعی طور پر آٹھ پوائنٹ ہیں ۔

اس کا میابی کے بعد ریو اولمپیک دوہزار سولہ میں ایران کی ٹیم کے پہنچنے کا امکان قوی ہو گیا ہے۔

ایران کی والیبال ٹیم اس سے پہلے آسٹریلیا اور کینیڈا کو شکست دے چکی ہے جبکہ فرانس کے ساتھ میچ ہارگئی تھی۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم کل چین کے خلاف کھیلے گی۔

ٹیگس