Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • فجرکپ عالمی ویٹ لفٹنگ مقابلے ایران نے جیت لیے

ایرانی ویٹ لفٹر نے عالمی فجر کپ کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔

ایران کے رضا دھدار نے دوسری عالمی فجرکپ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں تین سو پچپن کلوگرام کا وزن آسانی سے اٹھا کر، عالمی فجر کپ کا ٹائیٹل ملک کے نام کرلیا۔
ایران کے ہی سید جلال قریشی نے بھی، ایک سوپانچ کلو کے مقابلوں میں، تین سو بارہ کلو وزن اٹھا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
عالمی فجرکپ کے مقابلوں میں تھائی لینڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں ہونے والے عالمی فجر کپ ویٹ لفٹنگ مقابلے کے فائنل میں، ایران، تھائی لینڈ، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کے کھلاڑی شریک تھے۔

ٹیگس