Sep ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • والیبال چیمپئن شپ تیسری بار بھی ایران کے نام

والیبال ایشین چیمپئن شپ ایران نے جیت لی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے سنیچر کو فائنل میں آسٹریلیا کو تین زیرو سے شکست دے کر والیبال ایشین چیپمئن  شپ لگاتار تیسری بار اپنے نام کرلی ۔

والیبال ایشین چیپمئن شپ کے مقابلے تیرہ ستمبر کو ایران کی میزبانی میں تہران میں شروع ہوئے ۔

جمعے کی شام سیمی فائنل میں ایران نے جنوبی کوریا کو تین زیرو سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

سنیچر کو ایران کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوا ۔ آسٹریلیا کی قومی والیبال ٹیم جاپان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی لیکن فائنل میں ایران سے تین زیرو سے شکست کھانے کے بعد اس کو چاندی کے میڈل پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ ایران نے لگاتار تیسری بار والیبال ایشین چیپمئن شپ اپنے نام کی ۔

سنیچرکو والیبال ایشین چیپمئن شپ میں تیسری پوزیشن کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا میں مقابلہ ہوا اور کانسی کا تمغہ جاپان کے حصے میں آیا۔

 

ٹیگس