Feb ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • کبڈی ورلڈکپ 2020 کے دوسرا مقابلہ بھی ایران نے جیتا

کبڈی ورلڈکپ 2020 کے دوسرے روز کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران،ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے فتح حاصل کی۔

پاکستان کے شہرلاہور میں جاری کبڈی ورلڈکپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسرے روز کے پہلے میچ میں ہندوستان کی ٹیم نے جرمنی کو 28 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست دی۔

کبڈی کے دوسرے میچ میں ایران کی ٹیم نے انگلینڈ پر فتح حاصل کی اور 27 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ تیسرے اور آخری مقابلے میں آسٹریلیا نے کینیڈا کو 37 کے مقابلے میں 48 پوائنٹس سے شکست دی۔

آج منگل کے روزکبڈی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز 4 مقابلے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ کبڈی کے پہلے روز دو مقابلے ہوئے تھے جس کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے کینیڈا کو 24 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ایران نے سیرالیون کو 19 پوائنٹس کے مقابلے میں 60 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ کبڈی ورلڈکپ کا انعقاد کیا گیا ہے جو 16 فروری تک جاری رہے گا۔

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کےعلاوہ ایران، ہندوستان، آسٹریلیا، کینیڈا، کینیا، آذربائیجان، سیرالیون، جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں شریک ہیں ۔

ٹیگس