Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات ملتوی: سی این این، ایسی کسی ملاقات کا منصوبہ ہی نہیں تھا: روس

اطلاعات کے مطابق امریکی ٹی وی چینل سی این این نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ملتوی کردی گئی ہے لیکن روس نے واضح کیا کہ ایسی کسی ملاقات کا منصوبہ ہی نہیں تھا جسے ملتوی کیا جا ئے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اسے مطلع کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف کے درمیان ہونے والی ملاقات ملتوی کر دی گئی ہے لیکن روس نے واضح کیا ہےکہ ایسی کسی ملاقات کا منصوبہ ہی نہیں تھا جسے ملتوی کیا جا ئے۔ اس سے پہلے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روبیو اگلے ہفتے بڈاپیسٹ میں ٹرمپ پوتین سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں  لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے بھی کہا ہے کہ ایسی کسی چیز کو ملتوی کیا ہی نہیں جاسکتا جو طے ہی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ روبیو اور لاؤروف کے درمیان ملاقات کا  پروگرام ابھی بھی میز پر ہے لیکن وقت طے کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لئے محتاط تیاری ضروری ہے۔ ریابکوف نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ لاوروف اور روبیو نے پیر کو فون پر بات کی، جو ٹرمپ اور پوتین کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی بات چیت کے سلسلے میں  تھی۔

 

ٹیگس