روس ، ایران کے فارس صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ
روس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے فارس صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ ہے ۔
سحرنیوز/دنیا: روسی حکام نے ایک ویڈیو کانفرنس اجلاس میں جو منگل کو منعقد ہوا، صوبہ فارس کے سرمایہ کاری اور روزگار کے امور کے کوآرڈینیشن ڈائریکٹر نے صوبے میں سرمایہ کاری کی گنجائشوں کی وضاحت کی اورمتعدد شعبوں میں صوبہ پرم کے ساتھ تعاون کے لیے مکمل آمادگی کا اعلان کیا۔
اس اجلاس میں روس کے پرم صوبے کے نائب وزیر صنعت و تجارت نے بھی روسی ریلوے کی صنعت میں صوبے کے چوتھے مقام کا حوالہ دیتے ہوئے صوبہ فارس کے تاجروں و صنعتکاروں کے ساتھ مشین سازی، ریلوے اور پوٹاشیم کھاد کی پیداوار کے شعبوں میں تعاون کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا۔انہوں نے فارس کے گورنر، صوبائی حکام اور تاجروں کو دسمبر میں ہونے والی پرم صوبے کی صنعتی صلاحیتوں کی دسویں نمائش میں شرکت کی دعوت دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ موجودگی پرم کی صنعتی صلاحیتوں سے مزید واقفیت اور مفاہمت کی یادداشتوں اور تعاون کے معاہدوں کے انعقام کی راہ ہموار کرے گی۔