Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • جنرل پاکپور: ایران دشمن کے خلاف جھنم برپا کر دے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے کہا کہ ایران کسی بھی آئندہ جارحیت کا قاطع اور بھرپور جواب دے گا۔

سحر نیوز/ ایران:  انہوں نے واضح کیا کہ ایران دشمن کے خلاف جھنم برپا کر دے گا۔
بغداد کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور ان کے ہمراہ وفد تہران میں جنرل پاکپور سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سلامتی اور سرحدی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ علاقے کے دشمن مختلف ممالک کے اندرونی اتحاد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران صیہونی حکومت نے ایرانی کمانڈروں کو شہید اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، مگر رہبر انقلاب اور عوام کی ہوشیاری سے یہ سازش ناکام ہوئی۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ دشمن کو گمان تھا کہ جنگ کے آغاز میں ایران کی میزائل صلاحیت کمزور ہو جائے گی، مگر ایران نے پوری قوت اور درست نشانے سے کارروائیاں جاری رکھیں اور تمام مطلوبہ اہداف تباہ کیے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور نے عراقی حکومت کی جانب سے دشمن گروہوں کی سرگرمیوں پر کنٹرول کے اقدامات کو سراہا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور سرحدی نگرانی کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے۔
جنرل پاکپور نے کہا کہ غیرقانونی مسلح گروہ دونوں ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،
جنہیں ایران اور عراق کی مشترکہ کارروائی سے قابو میں لایا جانا ضروری ہے۔

 

ٹیگس