Sep ۰۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • روس کے اہم اور اعلی  ترین مسلم مذہبی رہنما نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کو ماسکو کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے-
    روس کے اہم اور اعلی ترین مسلم مذہبی رہنما نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کو ماسکو کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے-

روس کے اہم اور اعلی ترین مسلم مذہبی رہنما نے رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کو ماسکو کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی مفتیوں کی کونسل کے سربراہ راویل عین الدین نے جمعرات کو ماسکو میں ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کو ماسکو میں روس کی سب سے بڑی جامع مسجد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے-

روس کے مسلم مذہبی رہنما راویل عین الدین نے روس میں مسلمانوں کے سماجی اور سیاسی کردار کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی جامع مسجد کا افتتاح مسلمانوں کی اہمیت و حیثیت بڑھانے کی جانب ایک قدم ہے اور ماسکو کی جامع مسجد کے افتتاح کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھی موجود رہیں گے-

ماسکو کی جامع مسجد کی تعمیر جو گذشتہ دس برسوں سے جاری ہے اپنے آخری مرحلے میں ہے اور عیدالاضحی کے موقع پر اس کا افتتاح کیا جائے گا- اس موقع پر ایک عالمی تقریب منعقد ہو گی- روس میں بیس ملین سے زیادہ مسلمان آباد ہیں جن میں تقریبا تین ملین مسلمان ماسکو میں رہتے ہیں، روس میں تقریبا سات ہزار مسجدیں ہیں- ایران کے وزیر ثقافت ماسکو میں کتابوں کی عالمی نمائش دو ہزار پندرہ کو دیکھنے اور اس کے افتتاح کے لئے کہ جس میں ایران نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ہے، روس کے دورے پر گئے ہوئے ہیں-

ٹیگس