Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر دفاع  کا بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کے درمیان وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے انہیں مواد پرست قرار دیا۔

سحرنیوز/پاکستان:  مقامی میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بڑی سخت زبان کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں ہی مذاکرات کی گنجائش نہیں۔

انہوں نے سابق وزیر اعظم پر مفاد پرست ہونے اور اصول پرست نہ ہونے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ساری زندگی ذاتی مفاد کو ترجیح دی، بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں، افراتفری چاہتے ہیں، مذاکرات کرنا اُن کی پالیسی میں ہی نہیں ہے۔

 ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تواتر کے ساتھ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔

انہوں نے محتاط انداز میں امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم کی دعوت پر مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہو سکیں گے۔ وزیر دفاع پاکستان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اپنا ہاؤس اِن آرڈر کرلے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے، مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

 

ٹیگس