یوکرین پر روس کے حملوں کے بعد پولینڈ نے یوکرین سرحد پر لڑاکا طیارے تعینات کر دیے.
یوکرین پر روس کے بڑے حملوں کے بعد پولینڈ نے اپنے لڑاکا طیارے یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات کر دیے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: پولینڈ کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی یوکرین پر روس کے فضائی حملے کے بعد اس ملک اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیارے یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات کر دیے گئے ہیں۔پولینڈ کی مسلح افواج کی آپریشنل کمانڈ نے ایکس پر لکھا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے پروازیں بھریں اور اور فضائی دفاعی نظام اور ریڈار کا پتہ لگانے کا نظام الرٹ پر ہے ۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ اقدامات حفاظتی نوعیت کے ہیں اور سلامتی کو یقینی بنانے نیز فضائی حدود کی حفاظت کے مقصد سے خاص طور پر خطرے سے دوچار علاقوں کے قریب یہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ وارسا نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ مغربی یوکرین پر روس کے بڑے حملوں اور اس کی سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے اپنے لڑاکا طیارے یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات کیے تھے۔