May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اور روس شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے حامی

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور روس شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کے مکمل حامی ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک پریس کانفرنس میں شام سے متعلق ویانا کانفرنس کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس، شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم کی حمایت کرتے ہیں اور شام میں دہشت گردوں کے خلاف زمینی کارروائی میں صرف شامی فوج، حصہ لے رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بحران شام کا خاتمہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

لاوروف نے کہا کہ شامی فریقوں کے درمیان اختلافات کے حل کے سلسلے میں قائم بین الاقوامی گروپ کے مسلسل مذاکرات سے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں بحران کے خاتمے کے لئے سیاسی راہ حل پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بحران شام کے حل کے لئے فائر بندی کے عمل میں داعش اور جبہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں اور ان گروہوں کے خلاف فوجی کارروائی بدستور جاری ہے۔

ٹیگس