Feb ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی، ٹرمپ کے دعوے کے لیے شواہد حاصل کرنے میں ناکام

امریکہ کی اندرونی سلامتی کے عہدیدار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تارکین وطن مخالف پالیسیوں کی توجیہ کے لیے قابل قبول شواہد تلاش کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

 خبروں کے مطابق امریکہ کے محکمہ اندرونی سلامتی کے تجزیہ نگاروں کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ سات اسلامی ملکوں کے تارکین وطن کے دہشت گرد ہونے کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی بے بنیاد ہے۔
 مذکورہ محکمہ کے اعلی تجزیہ نگاروں نے سنہ دو ہزار پندرہ  اور سنہ دو ہزار سولہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات اور دھمکیوں کے جائزے کے بعد ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
 تین صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں تارکین وطن کے بارے میں صدر ٹرمپ کے دعوے پر سوالیہ نشان لگایا گیا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیاسی افراد کہ جن کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا وہ غیر ملکی دہشت گرد گروہوں سے متاثر ہوکر دہشت گردی میں ملوث رہے  ہیں،  کی آدھی سے زیادہ تعداد، امریکی شہری ہے اور امریکہ ہی میں پیدا ہوئی ہے۔    

 

ٹیگس