مسلم ممالک میں ایرانی یونیورسٹیوں کا پہلا مقام
Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
نئی درجہ بندی کے مطابق مسلم ممالک میں ایرانی یونیورسٹیاں پہلے مقام پر برقرار ہیں۔
سحرنیوز/ایران: لیڈن کی 2025 کی درجہ بندی کے مطابق، ایران، اس درجہ بندی کے نظام میں 48 یونیورسٹیوں کے ساتھ، گزشتہ برسوں کی طرح، یونیورسٹیوں کی تعداد کے لحاظ سے مسلم ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ایران کے بعد ترکی اور سعودی عرب بالترتیب 45 اور 20 یونیورسٹیوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس درجہ بندی میں پہلی دس یونیورسٹیوں کی ترتیب اس طرح ہے:
1-ایران 2-ترکیہ 3-سعودی عرب 4-پاکستان 5-مصر 6-ملیشیا 7-انڈونیشیا 8-متحدہ عرب امارات 9-تیونس 10-مراکش