Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں المناک حادثہ، 42 ہندوستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی خبر

سعودی عرب میں المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ مکہ سے مدینہ جارہی بس کی آئل ٹینکر سےٹکر ہو گئی ہے۔ اس افسوسناک حادثے میں 42 ہندوستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کا اندیشہ ہے۔

 سحرنیوز/ہندوستان:  سعودی عرب میں پیر کے روز علی الصبح ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 42 ہندوستانی عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے کا انداشہ ہے۔ ان میں سے کئی زائرین کے تلنگانہ کے حیدرآباد سے ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مکہ سے مدینہ جارہی ایک بس مفریحات علاقے کے پاس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکراگئی۔

ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ٹکر اتنی شدید تھی کہ کہ کئی زائرین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔  جب کہ کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طورپر موقع واردات پر پہنچیں اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ اس خبر کے بعد سعودی عرب بالخصوص ہندوستان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس واردات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کے رام کرشن راؤ اورڈی جی پی بی شیوادھر ریڈی کو پوری معلومات حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت وزارت خارجہ (ایم ای اے)اور نئی دہلی میں سعودی عرب کے سفارتحانہ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی کوششوں میں مصروف ہوگئی ہے۔

نوٹ: متاثرہ خاندانوں کو معلومات فراہم کرانے کے لئے تلنگانہ سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم بنایا گیاہے اور ہیلپ لائن نمبر ہندوستان کے کوڈ 0091 کے ساتھ (7997959754-9912919545) جاری کئے گئے ہیں۔

ٹیگس