Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی درخواست اقوام متحدہ کی جانب سے مسترد

اقوام متحدہ نے یمن کی اسٹریٹیجک بندرگاہ الحدیدہ پر نگرانی کے لئے سعودی عرب کی درخواست کو مسترد کر دیا-

سعودی عرب نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر نگرانی کے لئے اقوام متحدہ سے یہ درخواست حدیدہ بندرگاہ کے قریب سعودی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صومالیائی پناہ گزینوں کی ایک کشتی پر کئے گئے حملے کے  بعد کی- سعودی ہیلی کاپٹروں کے اس حملے میں صومالیا کے بیالیس شہری جاں بحق اور اسّی سے زائد زخمی  ہو گئے تھے-

دریں اثنا اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے سعودی عرب کی درخواست کے  جواب میں کہا ہے کہ یمن میں متحارب فریق ہی شہری تنصیبات اور عام شہریوں کی جان کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں- اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کی ذمہ داریوں کو دوسرے ملکوں کے سپرد نہیں کیا جانا چاہئے-

یمن کے ساحل کے قریب  سعودی عرب کے ہاتھوںۂ صومالیائی پناہ گزینوں کے قتل عام کی، صومالیہ کے وزیراعظم نے مذمت کرتے ہوئے اس ہولناک واقعے کا ذمہ دار آل سعود کو قرار دیا ہے- 

  یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے گذشتہ دو برسوں سے جاری ہیں جن میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں-

 

ٹیگس