May ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ 4 اسرائیلی قیدیوں کی حفاظتی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی حالیہ وحشیانہ بمباری کے دوران 4 اسرائیلی قیدیوں کی حفاظتی ٹیم سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان نے ایک ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ جارحین کی طرف سے گزشتہ 10 دنوں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں، ہمارے مجاہدین کے ایک گروپ سے ہماری بات چیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے جو 4 اسرائیلیوں کی حفاظت پر مامور تھے۔ ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں میں ہرش گولڈ برگ پولین بھی تھا۔

اس مہینے کے آغاز میں، القسام بریگیڈ نے گولڈ برگ پولین کی ایک ویڈیو شائع کی جو ایک 23 سالہ زخمی امریکی اسرائیلی قیدی ہے۔

کچھ منٹوں کے اس ویڈیو میں، جبکہ دھماکے کے بعد اس کا ایک ہاتھ زخمی ہونے کی وجہ سے کٹ گیا تھا، اس نے نتن یاہو کی کابینہ سے کہا کہ تم کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے کیونکہ تم نے ہزاروں دیگر شہریوں کے ساتھ ہمیں چھوڑ دیا۔

اس ویڈیو میں اس نے تل ابیب کی کابینہ سے تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا اور نتن یاہو اور ان کے وزراء سے مستعفی ہونے کی اپیل کی۔

اس اسرائیلی قیدی کی والدہ ریچل گولڈ برگ پولین جو اس سے قبل عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس اور امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقاتیں کر چکی ہیں، ان معروف شخصیات میں ایک ہیں جو اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ٹیگس