May ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کو اس کی اپنی سپریم کورٹ نے آئينہ دکھا دیا

مقبوضہ فلسطین کی سپریم کورٹ نے فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کے لئے اسرائیلی فوج کی اپیل کو مسترد کر دیا۔

سحر نیوز/ دنیا : رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے سپریم کورٹ سے فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کی درخواست کی تھی جسے اس نے نامنظور کر دیا۔

غاصب صیہونی حکومت کے محکمہ احتساب نے بھی فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کا عمل موخر کرنے کی درخواست کو سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کئے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطین کی تحریک استقامت کے آپریشن طوفان الاقصی کے مقابلے میں اسرائیل کو ہونے والی شکست کی وجوہات غاصب صیہونی حکام میں مسائل و مشکلات اور غاصب صیہونیوں میں مایوسی و ناامیدی کا باعث بنی ہیں اور اب غاصب صیہونیوں اور صیہونی آبادکاروں کو اپنا مستقبل اب بالکل تاریک نظر آ رہا ہے۔ اور یہی وجوہات مقبوضہ فلسطین میں سیاسی و سیکورٹی کی سطح پر شدید اختلافات کے جنم لینے کا باعث بنی ہیں ۔ اور صیہونی حکومت کے یہ دونوں شعبے ناکامی کا ذمہ دار ایک دوسرے کو قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس