Jun ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو برطانوی اسلحے کی ترسیل روکنے کا مطالبہ

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ شروع ہی سے یمن میں سعودی عرب کی جانب سے برطانوی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتے رہے ہیں اور اسے اسلحہ کی فروخت بند کیے جانے کے خواہاں ہیں۔برطانوی حزب اختلاف کے رہنما نے واضح کیا کہ ان کی جماعت نے یمن پر جارحیت کی کھل کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیبر پارٹی یمن میں جنگ بندی اور قیام امن کی خواہاں ہے۔سعودی عرب نے امریکہ کی ایما پر مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کردیا گیا ہے۔اس سے پہلے ایمنسٹی انٹر نیشنل نے بھی سعودی عرب کو برطانوی اسلحے کی ترسیل کی مذمت کرتے ہوئے یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگس