Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نے روسی ہیکروں کے حملوں تصدیق کردی

امریکی وزارت داخلہ نے ووٹنگ مشینوں پر روسی ہیکروں کے حملوں کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے۔

خبروں کے مطابق بعض امریکی ریاستوں اور امریکہ کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی وزارت نے جمعے کے روز اس بات کی باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ روسی ہیکروں نے سن دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں دھاندلی کی کوشش تھی تاہم وہ نتائج کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔

امریکی ریاست وسکانسن، اوہائیو اور بعض دوسری ریاستیں ان اکیس ریاستوں میں شامل ہیں کہ جن کے الیکٹرانک ووٹنگ سسسٹم پر روسی ہیکروں نے حملے کیے تھے۔

واشنگٹن، کینکٹی کٹ، مینے سوٹا، کولراڈو اور الاباما جیسی امریکی ریاستوں نے بھی اعلان کیا ہے کہ روسی ہیکروں نے الیکٹرانک ووٹنگ سسسٹم پر حملے ضرور کیے تھے تاہم وہ نتائج کو تبدیل نہیں کر پائے۔

ریاست وسکانسن کے الیکشن کمیشن کے سربراہ مائیکل ہاس نے کہا ہے کہ وزارت ہوم لینڈ سیکورٹی نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر روسی ہیکروں کے حملوں کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا۔ یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں جاری تحقیقات کو اپنی حکومت کے خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کی حکومت پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی سختی کے ساتھ تردید کر چکی ہے۔

ٹیگس