Dec ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ کو یورپی یونین کی ایک روزہ مہلت

یورپی یونین نے برطانیہ کی علیحدگی کے لیے جاری مذاکرات کو آگئے بڑھانے کی غرض سے اس ملک کو شمالی اور جہموری آئرلینڈ کے ساتھ اتفاق رائے کے حصول کے لیے محض ایک روز کی مہلت دی ہے۔

یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے جاری مذاکرات میں یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار میشل بارنیہ نے کہا ہے کہ لندن کے پاس صرف جمعے تک کا وقت ہے کہ وہ برگزٹ کے متن کے بارے میں اپنی رضا مندی کا اعلان کرے تاکہ مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھایا جا سکے۔
اس رپورٹ کے مطابق میشل بارنیہ نے کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ شمالی آئرلینڈ اور جہموریہ آئرلینڈ کے ساتھ سرحدی معاملات پر رضا مندی کے حصول کو برگزٹ کے بعد انجام دیا جائے۔
اگر برطانیہ کل جمعے تک شمالی آئرلینڈ اور جمہوریہ آئرلینڈ کے ساتھ اتفاق رائے تک نہ پہنچا تو یورپی یونین مذاکرات میں ناکافی پیشرفت کا اعلان کر دے گی۔