Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۷ Asia/Tehran
  •  شامی صدر سے روسی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے شام کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں شام میں قیام امن، دہشت گردی کے خاتمے، آستانہ مذاکرات اور سوچی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

شام کےصدر بشار اسد نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں روس کے تعاون اور دوسرے اتحادیوں کی مدد کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شامی عوام، روس اور اتحادیوں کے بھر پور تعاون پر شکر گزار ہے۔

ٹیگس