Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت

اقوام متحدہ میں افریقا کے چوّن ممالک کے سفیروں نے افریقی ملکوں کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ میں افریقا کے چوّن ملکوں کے سفیروں نے ایک بیان جاری کرکے افریقی ممالک اور امریکا میں مقیم افریقی نسل کے باشندوں کے بارے میں ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر اپنے اس قسم کے شرمناک اور توہین آمیز بیانات پر معافی مانگیں اور اپنے بیانات واپس لیں۔
افریقی ملکوں کے سفیروں نے افریقی ملکوں کے تارکین وطن اور رنگین فاموں کے بارے میں امریکی انتظامیہ اور خود صدر ٹرمپ کے نسل پرستانہ موقف پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں ہیٹی، السلواڈور اور بعض افریقی ملکوں کو گندگی کا ڈھیر قراردیا دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان ملکوں کے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہوگا۔
ہیٹی نے ٹرمپ کے بیانات پر احتجاج کرنے کے لئے امریکی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی ٹرمپ کے ان بیانات کو نسل پرستانہ قراردیا ہے۔