May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  •   نو مئی کو ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی: پاکستانی وزیر اعظم

آج سانحۂ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنہ سیاسی ریلیوں کے باعث سیکیورٹی کے پیشِ نظر اسلام آباد کا ریڈ زون سِیل کر دیا گیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 9 مئی کو نہ صرف پاکستان بلکہ ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی ایک برس گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو اب تک سزا کیوں نہیں مل سکی۔

شہباز شریف نے دعوی کیا کہ 9 مئی کی بغاوت دراصل اداروں اور پاکستان کے خلاف بغاوت تھی یہ پاکستان کے عوام کو تقسیم کرنے اور لڑانے کی ایک منظم سازش تھی ۔

دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر افواج پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس سانحہ 9 مئی (یومِ سیاہ) پر ہونے والی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج 9 مئی کے واقعہ کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے ۔

ٹیگس