May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • قرآن کی تلاوت، قرآنی علوم اور پیغامات کو دلوں میں بسانے کا وسیلہ اور ذریعہ ہے: رہبر انقلاب اسلامی

حج ابراہیمی کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی سے حج پر جانے والے قاریان قرآن نے ملاقات کی۔

سحر نیوز/ ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہونے والی ملاقات میں اپنے خطاب میں قاریان قرآن کو تلاوت کے ذریعے آیات کے مفاہیم کو سامعین تک پہنچانے اور حج کے موقع پر قرآن مجید کی تلاوت سے فائدہ اٹھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ خوبصورت ترین اسلامی معنویتوں میں سے ایک مسجد النبی (ص) میں قرآن مجید کی تلاوت ہے۔ مسجد اور قرآن کو جوڑنا، اسی طرح کعبہ اور قرآن کے درمیان تعلق جوڑنا، نہایت حسین امتزاج ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں قرآن نازل ہوا تھا۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پہلی بار یہ آیات حضور اکرم (ص) کے مقدس قلب پر نازل ہوئیں اور آپ نے ان آیات کو اپنی زبان مبارک سے کعبے میں تلاوت کرکے فضا کو منور کیا ۔ آپ (ص) نے تکلیفیں برداشت کیں، آپ کو اذیتیں دی گئیں، لیکن اس کے باوجود آپ ان آیات کی تلاوت کے ذریعے تاریخ کے دھارے کو مکمل طور پر بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔

رہبر معظم انقلاب نے قاریان قرآن کو تلاوت کے ساتھ ساتھ آیات کے مفاہیم کو سامعین تک پہنچانے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کی تلاوت در اصل قرآنی علوم اور پیغامات کو دلوں میں بسانے کا ایک وسیلہ اور ذریعہ ہے اور قرآن کی تلاوت سے اسلامی معاشرہ کو ترقی ملتی ہے۔

ٹیگس