May ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ نے نیا ویڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ ہم تمہاری فوج کی عزت خاک میں ملا دیں گے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کے عسکری ونگ نے جمعرات کو ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں مزاحمتی جیالوں اور مجاہدین کی طرف سے رفح میں پیش قدمی کرنے والی غاصب فوج کو کچلنے کی تیاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

فارس نیوز کے مطابق تحریک حماس کے عسکری ونگ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فلسطینی مجاہدین کی جانب سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر راکٹ اور مارٹر گولے برسانے کی تیاریوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اس ویڈیو کا عنوان ہے "ہم تمہاری فوج کی عزت مٹی میں ملا دیں گے" ۔

بیان میں کہا کہ القسام بریگیڈ نے رفح شہر کے مشرق میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کی جگہ کو 60 ملی میٹر کیلیبر مارٹر سے نشانہ بنایا ۔

صیہونی فوج نے منگل کی صبح رفح پر محدود زمینی حملہ شروع کیا اور اسی دوران مزاحمتی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باوجود رفح کے مشرق میں ٹینکوں کے ساتھ محدود پیش قدمی کرتے ہوئے اس نے رفح کراسنگ پر قبضہ کر لیا اور بیماروں اور زخمیوں کے انخلا کو بھی روک دیا۔

ٹیگس