Jan ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • امریکہ: انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت

امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے مختلف ممالک کے حکمرانوں،اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اورفوجی حکام کی جاسوسی کرتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ایسےبل پردستخط کردیے جس کے بعد نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیرانٹر نیٹ پر جاسوسی کی اجازت ہو گی۔

اس بل کے مطابق بیرون ملک انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہو گا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے بل کی منظوری دی تھی۔

این ایس اے کے بیرون ملک انٹیلی جنس پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں کی خفیہ معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے مختلف ممالک کے حکمرانوں،اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات اورفوجی حکام کی جاسوسی کرتا ہے۔

ٹیگس