Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں روسی فوجیوں کی قدردانی

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے شام میں موجود روسی فوجیوں کی قدردانی کی ہے۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وطن نوازی سے متعلق ایک تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ شام میں موجود روسی فوجیوں کے قدرداں ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس کے ان فوجیوں کو بہترین طریقے سے تیار کیا گیا ہے اور وہ اپنے مشن میں بے خوف ڈٹے ہوئے ہیں۔ولادیمیرپوتن نے کہا کہ حالیہ برسوں کی تبدیلیوں نے ثابت کر دیا کہ فوجیوں کی آمادگی اور ہتھیاروں کی نوعیت اور ذخائر کے اعتبار سے دنیا میں روس کو اہم مقام حاصل ہے۔قابل ذکر ہے کہ شام کی حکومت کی درخواست پر روس، اس ملک میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں شامی حکومت کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ شامی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں ایران سے بھی تعاون کی باضابطہ طور پر درخواست کی تھی اور ان دونوں ملکوں کا تعاون ہی شام میں دہشت گردوں کی شکست کا باعث بنا ہے۔

ٹیگس