Mar ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکہ اور سعودی عرب میں قربتیں

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دوستی 2018 نامی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

سعودی عرب کے شمالی علاقہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل صالح بن احمد الزہرانی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں بڑی اہم ہیں جن پر سعودی عرب کی بری فوج کی خصوصی توجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کامقصد سعودی عرب کی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ  اور جدید ترین ہتھیاروں  سے استفادہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کے ساتھ ملکر عدم استحکام پیدا کررہا ہے اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی کے سلسلے میں بڑی مقدار میں مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ جبکہ امریکہ کی حمایت سے ہی سعودی عرب نے یمن پر جارحیت کی اور لاکھوں افراد کو شہید و زخمی اور بے گھر کردیا۔

ٹیگس