Mar ۱۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • روس نے 23 برطانوی سفارت کاروں کو بے دخل کردیا

لندن سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے احکامات کے بعد روس نے بھی تیئیس برطانوی سفارت کاروں کو نکال دیا ہے ۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے برطانوی سفارت کاروں کی بے دخلی کے علاوہ، ماسکو میں برطانوی ثقافتی مرکز اور سن پیٹرز برگ میں اس کا قونصل خانہ بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ فیصلہ ہفتے کے روز ماسکو میں مقیم برطانوی سفیر کو دوسری بار دفتر خارجہ میں طلب کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔روس کی وزرات خارجہ نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر لندن نے اس کے خلاف مزید اقدامات انجام دیے تو ماسکو بھی جوابی اقدامات انجام دینے میں دیر نہیں کرے گا۔خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے روس پر برطانیہ میں مقیم سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور اس کی بیٹی کو زہر دینے جیسا فرسودہ الزام لگاتے ہوئے اس کے تیئیس سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔روس کا کہنا ہے کہ حکومت برطانیہ اس قسم کے الزامات کے ذریعے عالمی رائےعامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس