Mar ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ولادیمیر پوتین واضح برتری کے ساتھ روس کےصدر

روس کے صدارتی انتخاب میں ولادیمیر پیوتن چوتھی بار واضح برتری کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں نئے صدر کے لیے انتخابی عمل منعقد کیا گیا جس میں موجودہ صدر ولادیمیر پوتین کے علاوہ 7 امیدوار میدان میں موجود تھے تاہم اس بار بھی پوتین کا پلڑا بھاری رہا۔

ایگزٹ پول کے مطابق ولادیمیر پوتین نے 73.9 فیصد ووٹ لے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرکے چوتھی بار بھی روس کا صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

روس میں صدارتی انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 1500 سے زائد عالمی مبصرین ماسکو پہنچے جب کہ ہزاروں مقامی مبصرین بھی الیکشن کی کوریج کے لیے موجود رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے مکمل انتظامات کیے گئے۔

واضح رہے کہ موجودہ صدر ولادیمیر پوتین 18 سال سے برسراقتدار ہیں۔ وہ 7 مئی 2012ء سے تاحال روس کے صدر ہیں۔ ولادیمیر پوتین اس سے پہلے بھی 2000ء سے 2008ء تک صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ 1999ء سے 2000ء تک اور پھر 2008ء سے 2012ء تک روس کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔

ٹیگس