Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے آئرن ڈوم کے ناکارہ ثابت ہونے کا اعتراف

صیہونی حکام نے فلسطین کے مزاحتمی گروہوں کے حملوں کے مقابلے میں اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کے ناکارہ ثابت ہونے کا اعتراف کر لیا۔

اتوار کو صیہونی ٹھکانوں پر فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے راکٹوں، میزائلوں اور مارٹر گولوں کے حملوں کے بعد غاصب صیہونی آبادی اشکلون کی کونسل کے سربراہ گادی یارکونی نے کہا ہے کہ ان حملوں کے مقابلے میں اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم ناکارہ ثابت ہوا ہے-

اس سے پہلے اسی صیہونی کالونی کی کونسل کے ایک اور عہدیدار گادی یرقونی نے بھی کہا تھا کہ فلسطینی گروہوں کے ذریعے میزائلوں اور راکٹوں کے جوابی حملے آئرن ڈوم کے ناکارہ ہونے کو ثابت کرتے ہیں-

مذکورہ صیہونی عہدیدار نے کہا تھا کہ اب اس سسٹم کے بجائے اسرائیلی فوج کو کسی نئے سسٹم کی فکر کرنی چاہئے- کچھ عرصے قبل ایک صیہونی تجزیہ نگار ایلون بن ڈیوڈ نے بھی کہا تھا کہ حماس کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو آئرن ڈوم کو بائی پاس کر سکتے ہیں-

واضح رہے کہ فلسطینی جہادی اور مزاحمتی گروہوں نے صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں غزہ کی سرحد کے قریب صیہونی ٹھکانوں پر بارہا راکٹوں، میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

ٹیگس