Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • جاپان میں زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں متعدد ہلاک و زخمی

جاپان کے مغربی حصے زلزلے سے لرز اٹھے، ریکٹر سکیل شدت پانچ اعشاریہ نو ریکارڈ کیا گیا، تین افراد ہلاک جبکہ پچاس کے لگ بھگ زخمی ہو گئے، سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

جاپان کے مغربی حصے پانچ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے، امریکا کے زلزلہ پیما مرکز یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ آج صبح سات بج کر اٹھاون منٹ پر آیا، زلزلہ پندرہ کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، دارالحکومت ٹوکیو اور اوساکا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث ٹرین سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی، حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر محفوظ ہیں البتہ اوساکا اور ہیاگو میں ایک لاکھ ستر ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے، وزیر اعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت حکومت کی پہلی  ترجیح اورذمہ داری ہے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم  ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد ہلاک جبکہ پچاس کے لگ بھگ زخمی ہو ئے ہیں۔

یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 تھی جو 7 بج کر 58 منٹ پر آیا ۔ زلزلہ سطح زمین سے صرف15.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

 

ٹیگس