Aug ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • چین نے ایران مخالف ایکشن گروپ کی مخالفت کر دی

چین نے امریکہ کے بنائے گئے ایران مخالف ایکشن گروپ کی شدید مخالفت کی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکہ کے بنائے گئے ایران مخالف ایکشن گروپ کی مذمت کرتا ہے اور اس حوالے سے ہم ہرگز واشنگٹن کا ساتھ نہیں دیں گے.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے مشرق وسطی میں صورتحال غیرمستحکم اور کشیدہ ہو گی اور چین ہرگز اس اقدام کی حمایت نہیں کر سکتا.

اس موقع پر انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد دیگر فریقین پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم رہیں.

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں کے خلاف ہے.

ٹیگس