Aug ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • پاک و ھند کی مشترکہ فوجی مشقیں

پہلی مرتبہ ہندوستان اور پاکستان مشترکہ طورپرفوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے فوجی پہلی بار ایک ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فوجی مشق روس میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے تحت ہورہی ہیں۔ روس چیلیابنسک علاقہ کے چیبراکل میں ہفتہ کے روزامن مشن 2018 کے بینر تلے شروع ہوا۔

شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن میں شامل چین اور روس سمیت دیگر ممالک اس فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ چین کے غلبہ والی اس تنظیم میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل امن آنند نے کہا کہ اس فوجی مشق سے تمام ممالک کے فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے کئے جانے والے آپریشنز کی تربیت ملے گی۔ اس میں موک ڈرل جیسی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

ٹیگس