Sep ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف دنیا ہمارا ساتھ نہیں دے رہی، امریکی عہدیدار کا اعتراف

حکومت امریکہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

 ایران ایکشن گروپ کے سربراہ برایان ہک نے اس بات کا اعتراف کیا کہ دنیا کے ممالک ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔
 ہک نے مشرق وسطی اور شام میں امریکی مداخلت کے اہداف کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے شام سے ایران کے انخلا کا مطالبہ کیا۔
حکومت امریکہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ نے ایک بار پھر کہا کہ ایٹمی معاہدہ ایران کا میزائل پروگرام روکنے میں ناکام ہو گیا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام کا ایٹمی معاہدے  سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آئی اے ای اے کی اب تک کی رپورٹوں کے مطابق تہران اس معاہدے پر پوری طرح سے عمل کر رہا ہے۔
حکومت امریکہ کے ایران ایکشن گروپ کے سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایٹمی معاہدے سے علیحدگی کے باعث دنیا بھر میں امریکہ پر کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔