Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • چین امریکہ میں مداخلت سے باز رہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ نومبر میں امریکا میں وسط مدتی (مِڈ ٹرم ) انتخابات ہو رہے ہیں اور چین ان میں مداخلت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ چین مجھے اور میری انتظامیہ کو سیاسی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مجھے اور امریکا کو کامیاب دیکھنا نہیں چاہتا کیوں کہ میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے  تجارت کے معاملے پر چین کو چیلنج کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ہم ہرسطح پر جیت رہے ہیں اور ہم چین کو وسط مدتی  انتخابات میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے۔

دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں امریکی مِڈ ٹرم انتخابات میں کسی بھی قسم کی مجوزہ مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ممالک کے نجی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند ہے جو اس کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو بھی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ  نے کہا کہ ہم  دیگر ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ وہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ ہر چند کہ چین نے امریکہ کا نام نہیں لیا لیکن اس کا اشارہ امریکہ کی جانب تھا۔

ٹیگس