Dec ۱۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • فرانس اور برازیل میں فائرنگ 20 ہلاک و زخمی

فرانس اور برازیل میں فائرنگ سے 20افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں واقع کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی، واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کرنے والے ملزم کو کرسمس مارکیٹ کے قریب فوجیوں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران اس کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

حملہ آور کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ادہر برازیل کے شہر کیمپیانز کے گرجا گھرمیں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 5 لوگوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔

پولیس نےمسلح شخص کی شناخت اور فائرنگ کے اسباب سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں بتایا تاہم گرجا گھرمیں موجود ایک خاتون کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ بھگدڑ مچ گئی جس سے متعدد لوگ گرنے کی وجہ سے بھی زخمی ہوئے۔

ٹیگس