Jan ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں دھماکہ، چوبیس ہلاک و زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے گیس کے ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوفر کاستنر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کا یہ دھماکہ ایک بیکری میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔
 دھماکے کے نتیجے میں قریب میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں چار افراد ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں فائر بریگیڈ کے  دو اہلکار بھی شامل ہیں۔
 پولیس نے دہشتگردی کے امکان سمیت مختلف پہلوؤں سے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹیگس