Apr ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • صحت کا عالمی دن ’ ورلڈ ہیلتھ ڈے‘

صحت کے عالمی دن کو منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

پوری دنیا میں آج صحت کا عالمی دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد عوام الناس میں صحت کی اہمیت اجاگر کرکے انہیں اس ضمن میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے ’ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن‘ کے قیام کے بعد 7 اپریل 1948 کو صحت کا پہلا عالمی دن منایا گیا تھا۔ یہ دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت (WHO) کے تحت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔

ہرسال صحت کا عالمی دن کسی ایک تھیم (پیغام ) کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ سال 2019 میں یہ دن ’ صحت کی مکمل سہولیات ہرایک کے لیے ہر جگہ (Universal health coverage: everyone, everywhere) کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔

1948 میں پہلی مرتبہ ’پہلی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی‘ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں اسمبلی نے فیصلہ کیا تھا کہ 1950 سے ہر سال 7 اپریل کا دن ’ورلڈ ہیلتھ ڈے‘ کی حیثیت سے منایا جائیگا۔

ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایچ او، حکومتیں، بین الاقوامی ادارے، مقامی سماجی تنظیمیں اور فلاحی ادارے عوامی صحت کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہیں۔

 

ٹیگس