Apr ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اسرائیل میں سفیرتعینات نہ کرنے کا فیصلہ

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے جنوبی افریقا نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے جنوبی افریقا نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل میں سفارتخانے کو کم درجے کے سفارتی دفتر میں تبدیل کردیاجبکہ آئندہ سفیر بھی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا کے صدر راما فوز نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کا حق ہے، ہماری وزارت خارجہ نے اسرائیل میں قائم سفارتخانے کا درجہ کم کرنے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر ٹرمپ نے یہودی لابی کو خوش کرنے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کیا تھا جس پر عالمی سطح پر سخت احتجاج ہوا تھا۔

 

ٹیگس