Apr ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ یکطرفہ پابندیوں کا مخالف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں آزادی اور آزاد تجارتی سرگرمیوں کے لئے رکاوٹ قراردیا ہے.

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدرکی ترجمان مونیکا گریلے نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر،دنیا کے ممالک کے خلاف یکطرفہ معاشی اور مالی پابندیوں کی مخالفت کرتی ہیں.

جب ان سے پوچھا گیا کہ صدر جنرل اسمبلی کا ایران مخالف امریکہ کی تیل پابندیوں سے متعلق کیا مؤقف ہے جسے ایرانی وزیر خارجہ نے معاشی دہشتگردی قرار دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی صدر ایسی تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انھیں عالمی قوانین اور منشور اقوام متحدہ کی کھلی خلاف ورزی سمجھتی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے یکطرفہ معاشی اقدامات، دنیا بھر میں آزادی اور مفت تجارت کو محدود کرتے ہیں.

مونیکا گریلے نے کہا کہ ہر قسم کے اختلاف کو مذاکرات سے حل کیا جاسکتا ہے.

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہو گئے.

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیونے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے تسلسل میں پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل برآمد کرنے والے ممالک کو دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید کا اعلان کیا۔

 

ٹیگس

کمنٹس