May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوں کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 قرارداد میں سلامتی کونسل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی قوانین کے تحت او پی سی ڈبلیو کے رکن ملکوں کے تعاون کو فروغ دے تا کہ عالمی سطح پرکیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کا راستہ ہموار ہو سکے۔
 روس کی قرارداد میں سلامتی کونسل سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے وہ اس اہم عالمی تنظیم کی سرگرمیوں کو سیاسی محرکات سے بچانے کے لیے بھی ضروری اقدامات عمل میں لائے۔ اس قراداد میں دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ٹیگس