Jul ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے نسل پرستانہ بیان پر اقوام متحدہ کی عہدیدار کا ردعمل

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات کا نشانہ بننے والی امریکی کانگریس کی خواتین ارکان کو بہترین انسان قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر میشل بیشلیٹ کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو اس طرح کی نفرت انگیز باتیں زیب نہیں دیتیں۔
انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون ارکان کانگریس، بہترین انسان ہیں۔
امریکی صدر ٹرپ نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹس میں امریکی کانگریس کی چار رنگین فام خواتین ارکان، الہان عمر، آیانا پرسلے، رشیدہ طالب اور الیگزینڈریا اوکازیو کارٹز کی توہین کی تھی۔
ٹرمپ اپنے ایک ٹوئٹ میں مذکورہ خواتین میں سے کسی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ان لوگوں کو اپنے ملک واپس چلے جانا چاہیے۔
امریکی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ایوان نمائندگا کی خاتون ارکان، ایسی نفرت انگیز زبان استعمال کر رہی ہیں جو آج تک کسی بھی امریکی سیاستداں نے استعمال نہیں کی لیکن پھر بھی ڈیموکریٹ پارٹی نے انہیں اپنے سر پر بیٹھا رکھا ہے۔