Jul ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں ہزاروں افراد کا پولیس تشدد کے خلاف مظاہرہ

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد سے متعلق آزادانہ تفتیش کی جائے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ میں پولیس کے بدترین تشدد کے خلاف ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں شہری بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پولیس کے تشدد کی آزادانہ تحقیقات کروائیں جائیں۔ انہوں نے جمہوریت کے استحکام کے لیے نئی اصلاحات کا مطالبہ بھی کیا۔ کشیدہ حالات کے سبب دکانیں بند کردی گئیں۔

کئی مقامات پر پولیس اور عوام آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور سموک گرنیڈز بھی پھینکے۔

رات ہوئی تو مظاہرین نے موبائل کی لائٹ جلا کر احتجاج کیا۔ مشتعل افرادنے سرکاری عمارت اور کیمروں پر بھی سیاہی مل دی۔

ٹیگس