Jul ۲۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 111 ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران میری لینڈ، لوئیزیانا، کنساس، ٹیکساس، پینسلوانیا اور نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچاسی واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم بتّیس افراد ہلاک اور اناسی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث ہتھیاروں کے کنٹرول کا کوئی قانون وضع نہ ہو سکا۔

ٹیگس