Apr ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • اجتماعی قبریں غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا کھلا مصداق : ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے ناصر اسپتال میں سیکڑوں مریضوں ، زخمیوں اور میڈیکل عملے کی اجتماعی قبریں ملنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم نسل کشی کا کھلا مصداق ہے۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کے ناصر اسپتال کے صحن میں اجتماعی قبریں ملنے پرکہا ہے کہ اس سے ثابت ہوگیا کہ مذکورہ جرائم کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے اور اسے ان جرائم کی سزا ملنی چاہئے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے مکرر، منظم اور وسیع حملے و جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم کا کھلا مصداق ہے اور مذکورہ جرائم کے ذمہ داروں کو سزا دینا عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اس ہولناک المیے کی سخت مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، سلامتی کونسل کے سربراہ اور تمام ممالک نیز عالمی برادری کے ذمہ دار ارااکین سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی مذمت کرنے کے ساتھ ہی اس کے ذمہ داروں پر مقدمہ چلانے کے لئے اپنی علاقائی، قومی اور بین الاقوامی صلاحیتوں اور وسائل سے استفادہ کریں۔

غزہ کے امدادی و رفاہی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ ان اجتماعی قبروں سے پچاس شہیدوں کے جنازے نکالے جا چکے ہيں جنھیں صیہونی حکومت کی فوج نے ناصر اسپتال کے کمپلکس میں دفن کیا تھا۔

غزہ پٹی میں نسل کش اسرائیلی حکومت کے جرائم ایسے عالم میں انجام پا رہے ہيں کہ وائٹ ہاؤس صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ابھی حال ہی میں اس کے لئے چھبیس ارب ڈالر کا امدادی پیکج منظور کیا ہے ۔

سات اکتوبر کو فلسطینی استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن میں شکست کے بعد صیہونی حکومت کی فوج کے انٹیلیجنس شعبے کے سربراہ نے استعفی دے دیا ہے۔

ٹیگس