Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran

ایک امریکی کمپنی نے اسکولی بچوں کے لئے بلٹ پروف بیگ تیار کیا ہے جو فائرنگ کے مواقع پر انکی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

امریکہ میں روز بروز گن کلچر کی تباہ کاریاں دیکھنے کو ملتی ہیں اور یہ سلسلہ کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔حکومت بھی اسلحہ ساز مافیاؤں کی مکمل طور سے حمایت کرتی ہے اس لئے اسلحوں سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنے کے لئے وہ کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتی۔امریکی عوام کو اپنی جان پیاری ہے اور وہ جیسے بھی ہو، اپنی جان کو محفوظ بنانے کا خود ہی انتظام کررتے ہیں۔ حال ہی میں ایک کمپنی نے اسکولی بچوں کے لئے بلٹ پروف بیگ تیار کیا ہے جو فائرنگ کے مواقع پر انکی جان بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس بیگ کی قیمت ۱۲۰ سے ۲۰۰ ڈالر تک رکھی گئی ہے۔ یہ بیگ معمولی پسٹلز کی گولی روکنے پر تو قادر ہے مگر آٹومیٹک گن کی گولی کے سامنے یہ بھی ہار مار جاتا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس