Aug ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • روس کا  امریکہ کو سخت انتباہ

روس کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔

مقامی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگوف کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں، روس بھی اس وقت تک خاموش ہے جب تک امریکہ ایشیا اور یورپ میں میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے میزائل نصب نہیں کرتا۔ 
روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ آئی این ایف معاہدہ چھوڑنے سے ایک سال پہلے ہی کم اور درمیانی رینج کے ایٹمی میزائل تیار کرنے کی منظوری دے چکا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ روس کم اور درمیانی رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے دو اگست کو روس کے ساتھ انیس سو ستاسی میں ہونے والے آئی این ایف معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ معاہدہ عملی طور پر ختم ہو گیا ہے۔ 

ٹیگس