Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں سے آخری دم تک لڑیں گے ، مسلمان ارکان کانگریس

امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان نے ٹرمپ کی فلسطین مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی دو مسلمان خواتین ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب نے ریاست مینے سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک بار پھر صہیونی حکومت کے ذریعے ان کے دورہ مقبوضہ فلسطین پر روک لگائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ایلہان عمر نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ جب فلسطینی ہم سے مدد کی اپیل کررہے ہیں تو اسرائیل کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمیں اس کام سے روکے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ مسلمان خاتون رکن نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنا جارحانہ اور تشدد پسند چہرہ چھپا سکیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور مسلمان رکن رشیدہ طالب نے بھی کہا کہ نتنیاہو نے ٹرمپ کے کہنے پر ہمیں مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے سے روکا ہے۔ صیہونی حکومت نے امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر امریکی ایوان نمائندگان کی ارکان ایلہان عمر اور رشیدہ طالب کو مقبوضہ فلسطی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

ٹیگس